ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان فضائی آلودگی سے نمٹنے میں تعاون بڑھانے کے سمجھوتے پر ایران کی نائب صدر اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی سربراہ شینا انصاری کی موجودگی ميں دستخط ہوئے۔
اس موقع پر ایران کے محکمہ تحفظ ماحولیات کی نائب سربراہ صدیقہ ترابی نے کہا کہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے دفتر کی مندوب کے ساتھ ان کی بہت اچھی میٹنگیں ہوئیں۔
انھوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے نمائندہ دفتر اور ہمارے درمیان مختلف میدانوں میں تعاون کا سلسلہ جاری رہا ہے لیکن اس بار ہماری کوشش ہے کہ ہمارا تعاون مسئلہ کے حل پر منتج ہو۔
محکمہ تحفظ ماحولیات کی نائب سربراہ صدیقہ ترابی نے کہا کہ فضائی آلودگی، کچرا، آبی ذخائر کا مینیجمنٹ، گردوغبارکا مسئلہ اور موسمیاتی تبدیلی وہ جملہ مسائل ہیں جن کے حل کے لئے ہم اپنی فعالیت بڑھاسکتے ہیں اور اس بین الاقوامی مالیاتی ذرائع سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ طے پایا ہے کہ ہم اس حوالے سے بہت قریبی تعاون جاری رکھیں ۔
آپ کا تبصرہ